29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بر طا نیہ میں دنیا کی مختصر ترین کتا بیں نیلامی کیلئے پیش کردی گئیں
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ کے ایک نیلا م گھر میں دنیاکی مختصر ترین کتا بیں نیلا می کے لیے پیش کر دی گئی ہیں جن کی قیمت ان کے حجم کے برعکس ہزا روں ڈالر میں ہے ۔ پندرہویں سے بیسویں صد ی کے دو ران شا ئع ہو نے والے ان سو لہ کتا بو ں میں سب سے مختصر کتاب گیا رہ انچ جبکہ سب سے بڑی کتا ب اکتیس انچ لمبی ہے ۔ ان کتابو ں میں انجیل کا قدیم نسخہ، لند ن سے متعلق ایک معلو ما تی کتا ب ، کہا نیوں، شعر و شا عر ی اور تصا ویر پر مشتمل کتابیں شامل ہیں ۔ تو قع کی جا رہی ہے کہ یہ کتابیں تین ہزار ڈالر تک کی قیمت میں نیلا م ہو جا ئیں گی ۔