تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بالائی علاقوں میں موسم صاف ،سردی کی شدت برقرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بالائی علاقوں کے تمام حصوں میں موسم صاف ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی نہیں ہوئی ہے ۔موسم صاف ہوتے ہی اسکردو کے بالائی علاقوں میں گندم کی کاشت شروع کردی گئی،اسکردو اور گانچھے میں موسم صاف ہے ۔ سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے ۔موسم صاف ہوتے ہی لوگوں نے قراقرم اور ہمالیہ کے نشیبی علاقوں میں گندم کی کاشت شروع کردی ہے ۔ہنزہ نگر ،گلگت،استور اور غذر میں موسم صاف ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے ۔استور کے بالائی علاقوں میں تقریباً دو ماہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہو جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع سوات میں موسم صاف ہے ۔ادھر بالائی علاقے مالم جبہ میں ایک بار پھر اسکی انگ کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔بحرین اور کالام کے درمیان رابطہ سڑک بدستور بندہے جس کی وجہ سے وادی کالام کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،مظفر آباد میں بھی موسم صاف ہے ۔گزشتہ دنوں کی برف باری کی وجہ سے بند ہونیوالی مختلف رابطہ سڑکوں کو کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور برف باری کے بعد موسم صاف ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.