29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسکوٹی چلانے والا باصلاحیت کتا
جنگ نیوز -
جارجیا…امریکی ریاست جارجیا کے شہر Cantonسے تعلق رکھنے والا 20ماہ کا کتا نورمن انتہائی مہارت سے اسکوٹی چلانے کے باعث بے حد شہرت کا حامل ہے۔کئی مقابلوں میں اپنے مالکان کے مکمل تابعدارہونے کا ثبوت دیتے ہوئےCompanion Dogکا ٹائٹل حاصل کرنے والے نورمن نامی اس کتے کے انٹرنیٹ اور فیس بک پر کئی مداح موجود ہیں جبکہ اسے کئی ٹاک شوز میں بھی مدعو کیا جاچکا ہے۔