29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیلاب میں زیادہ نقصان علاقہ نہ چھوڑنے کی ضدسے ہوا، جنرل (ر)ندیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈندیم احمدکا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب میں زیادہ تر جانی و مالی نقصان علاقے نہ چھوڑنے کی ضدکے باعث ہوا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں این ڈی ایم اے کے سربراہ کاکہناتھاکہ قدرتی آفات کی نوعیت کوسمجھنے اورقبل از وقت احتیاطی تدابیراختیارکرنے کیلئے خواتین کی تربیت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلہ سازی کے عمل میں عورتوں کی شمولیت سے متعلق تجاویزپیش کیں۔