تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ: دیدار حسین شاہ کی بطور چیئر مین نیب تقرری کالعدم

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی بطور چیئر مین نیب تقرری کالعدم قراردے دی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جسٹس راجا فیاض اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے متفقہ طور مختصرفیصلہ سنایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار اور شاہد اورکزئی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ دیدار حسین شاہ فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو 8اکتوبر 2010کو چیئر مین نیب تعینات کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.