تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رواں مالی سال ملکی تجارتی خسارہ کے ہدف سے تجاوز کرجانے کی توقع

جنگ نیوز -
کراچی …رواں مالی سال کے دوران ملکی تجارتی خسارہ مرکزی بینک کے ہدف سے تجاوز کرجانے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک توقع کررہا ہے کہ رواں مالی سال ملک کا تجارتی خسارہ ساڑھے بارہ ارب ڈالر رہے گا۔ جولائی تا فروری2011 پہلے ہی10 ارب 22کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ پچھلے دو ماہ کے دوران ملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں تیل کی بلند قیمتوں کے پیش نظر رواں مالی سال کے بقیہ 5ماہ کے دوران بھی برآمدات ماہانہ اوسط سے زائد رہ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں پورے مالی سال کیلئے تجارتی خسارہ مرکزی بینک کے ہدف سے زائد ہی رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.