29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آج دنیا بھر امراض گردہ کا عالمی دن منایا جارہاہے
جنگ نیوز -
کراچی …گردے انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انکی کارگردگی متاثر ہونے کی صورت میں انسانی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے،گردوں کے امراض سے آگاہی کیلئے آج دنیا بھر میں ورلڈ کڈنی ڈے منایا جا رہا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں2کروڑ کے لگ بھگ افراد گردوں کے مختلف امراض کاشکار ہیں ،ان میں بچوں سے لیکر ہر عمرکے افرادشامل ہیں۔ڈاکٹرزگردوں کی بیماریوں کی کئی وجوہات بتاتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گردوں کے امراض سے بچاؤکیلئے زیادہ سے زیادہ عوام میں شعورو آگاہی پیدا کی جائے۔پاکستان میں ہر دس میں افراد میں سے ایک شخص کسی نا کسی وجہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا ہے ۔ڈاکٹرزکے مطابق متوازن غذا،ہلکی پھلکی ورزش اورصاف پانی پینے سے گردوں کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔