تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسپائیڈر مین کامک کی سب سے پہلی کتاب1.1ملین ڈالر میں نیلام

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا میں ایک آن لائن نیلام گھرکے تحت اسپائیڈر مین کامک کی سب سے پہلی کتاب1اعشاریہ1ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی۔1962میں پہلی بار اسپائیڈر مین کو کامک کردار کی حیثیت سے سامنے لانے والی اس کتاب کو ایک نامعلوم شخص نے1اعشاریہ1ملین ڈالر کی بولی دے کر خریدا ہے۔انتہائی اچھی حالت میں موجود اسپائیڈر مین کی Amazing Fantasy No 15نامی یہ کتاب پانچ دہائی قبل صرف12سینٹ کی قیمت میں فروخت کی جاتی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.