تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قرض معاف کرانیوالوں کیخلاف مقدمے درج کیوں نہ ہوئے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے بینکوں کے قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ قرض معاف کرانیوالوں کیخلاف فوجداری نوعیت کے مقدمات کیوں درج نہیں کرائے گئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے بینکوں کے قرض معافی کیس کی سماعت کی۔اسٹیٹ بینک کے وکیل اقبال حیدر نے بتایا کہ ریڈکو ٹیکسٹائل کے ذمہ1 ارب11 کروڑ روپے سے زائد کا قرض معاف ہوا، اس قرض کیس میں نیب نے ریڈکو کے ڈائریکٹرز سیف الرحمن اور مجیب الرحمن کو گرفتار کیا تھا، ریڈکو ٹیکسٹائل نے دانستہ قرض واپس نہیں کیا تھا تاہم بعد میں اسٹیٹ بنک اور نیب حکام کے اجلاس میں یہ معاف شدہ قرض ری شیڈول کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.