29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پروٹیز کھلاڑیوں کی بیگمات کی ناگ پور میں سیر
جنگ نیوز -
ناگپور…ورلڈ کپ میں شریک جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم ہفتے کوبھارت سے ہونیوالے اہم مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے،جبکہبھارتآنیوالے کھلاڑیوں کی بیگمات نے ناگپور کی سیرکی ۔بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں گروپ بی کا اہم میچ ہفتے کو ناگپور میں کھیلیں گی۔کھلاڑی تو اس اہم معرکے کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ بھارت آنے والے کھلاڑیوں کی بیگمات نے ناگپور شہر کی سیر کی،انہوں نے بدھ مت ڈریگن ٹیمپل بھی دیکھااور تصاویر بنائیں ۔جنوبی افریقا اوربھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا29واں گروپ میچ وی سی اے اسٹیڈیم ناگپور میں کھیلا جائے گا۔