تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سری لنکا زمبابوے کو ہراکر گروپ اے میں سرفہرست آسکتی ہے

جنگ نیوز -
کولمبو…دسویں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم سری لنکا آج زمبابوے کو شکست دے کر سرفہرست پوزیشن کے حصول کی جنگ لڑیگی۔ ورلڈ کپ میں بھارت نے ہالینڈ کو ہرا کر پوائنٹس کی تعداد سات کر لی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کا تیسرا اور جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے دونوں ٹیمیں تین،تین میچ کھیل کر چارحاصل کر سکی ہیں۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے،پاکستان کے بھی چھ پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر اس کا دوسرے نمبر ہے۔سری لنکا پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،آسٹریلیا کے پوائنٹس کی تعداد بھی پانچ ہے اس کا چوتھا نمبر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.