29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
این آئی سی ایل اسکینڈل:مونس الٰہی کی 17 مارچ تک عبوری ضمانت منظور
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث مونس الٰہی کی عبوری ضمانت17 مارچ تک منظور کر لی۔ چیف جسٹس نے مونس الٰہی کی بیان بازی کا سخت نوٹس لے لیا۔چودھری مونس الٰہی خود عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی طرف سے عبوری دادرسی کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ مونس الٰہی بیانات دینے کی ڈرامے بازی بند کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مونس الٰہی کے حوالے سے تفتیشی افسر نے جو چالان تیار کیا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ انہیں کلین چٹ دیدی گئی ہے۔ ایس ایم ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ مونس الٰہی کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ پہلی ایف آئی آر کے مطابق متنازع رقم168 کروڑ30 لاکھ روپے انٹرسٹ سمیت واپس کی جا چکی ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردئیے۔