29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ :سری لنکا نے اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ پاکستان سے چھین لیا
جنگ نیوز -
پالی کیلے…ورلڈ کپ کرکٹ2011کے 26ویں میچ زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے اوپنرز نے ورلڈ کپ کی پہلی وکٹ کی طویل ترین پارٹنر شپ کا پاکستانی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور اور وجاہت اللہ واسطی نے ورلڈ کپ 1999میں مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 194رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ سعید انور نے ناٹ آؤٹ 113رنز بنائے جبکہ وجاہت اللہ واسطی 84رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ سری لنکن اوپنرز تلکارتنے دلشان اور اپل تھارنگا نے 33ویں اوور میں اس ریکارڈ کو توڑدیا۔