29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان اسمبلی : حلقہ پی بی26 جعفر آباد میں ضمنی انتخاب25 اپریل کو ہو گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی26 جعفر آباد میں ضمنی انتخابات آئندہ ماہ کی25 تاریخ کوہونگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی21 اور22 مارچ تک ریٹرننگ آفیسر کو جمع کراسکتے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال24 سے26 مارچ تک ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں28 مارچ2011 تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔پی بی26 جعفر آباد کی نشست ظہور کھوسہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔