تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:محکمہ مواصلات وتعمیرات نے انجینئرزکے امتحانات منسوخ کردیئے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے انجینئرز کے امتحانات منسوخ کر دیئے جس سے ترقی کے منتظر سب انجینئرز کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا۔ذرائع کے مطابق حکام نے ایک اخباری خبر کو بنیاد بنا کر امتحانات منسوخ کئے، جبکہ اس خبر کے حوالے سے انکوائری بھی نہیں کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم سے تین مارچ تک سب انجینئرز کاتحریری امتحان لیا گیا تاہم سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیونے ایک روز بعد ہی بے بنیاد الزامات پر امتحان کو منسوخ کر دیا۔ پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.