تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی: سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
راول پنڈی …راول پنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈیوٹی پر جانیوالے ایک پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے۔تھانہ نیوٹاؤن کے ایس ایچ او کے مطابق راول پنڈی پولیس کا کانسٹیبل دل نواز صبح ، امتحانات کی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ سکستھ روڈ کے قریب ، اسے نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور وہ ، واردات کے بعد فرار ہوگئے۔بعد میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.