تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیپلز پارٹی جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف یوم احتجاج منائے گی

جنگ نیوز -
کراچی…پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سکریٹری تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منائے گی،انہوں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عوام جمعے کے روز کاروبار،دکانیں اور ٹروانسپورٹ بند رکھیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک فیصلے میں دیدار حسین شاہ کی بطور چیئر مین نیب تقرری کالعدم قرار دے دی ہے ۔جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو 8اکتوبر 2010کو چیئر مین نیب تعینات کیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ نے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں کی اور بغیر پروٹو کول روانہ ہو گئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.