29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ن لیگ نے جرنیلوں اور صدور سے لڑنے کی روش نہیں بدلی، امتیاز صفدر
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ماضی میں جرنیلوں اور صدور ک سے لڑتی رہی ، ا بھی تک اس نے اپنی روش نہیں بدلی۔وہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فوج اور عدلیہ کی مشاورت کی جو بات کی ہے وہ نواز شریف کی سوچ کے برعکس ہے۔ ایسا لگتا ہے وہ ضیا الحق کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر امتیاز صفدر وڑائچ کہنا تھا پنجاب میں اگر دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں تو صوبائی حکومت یقیناً کارروائی کر رہی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر دس سال کی پابندی تو ختم ہوگئی لیکن ان میں برداشت کا مادہ بھی ختم ہو گیا ہے۔