تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈیرہ مراد جمالی:او جی ڈی سی ایل قافلے کے قریب دھماکا ،2افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
ڈیرہ مراد جمالی …ڈیرہ مراد جمالی میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شاہراہ پرایک موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کارپوریشن کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شریک دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں جن میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے،زخمیوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ الہ یار، جیکب آباد اور کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دھماکے کے بعد ملزمان اور فورسز میں آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعدموقع سے ایک لاش ملی ہے جس کیقبضے سے ریموٹ کنٹرول بھی ملا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.