29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جولیان مور فلم گیم چینج میں سارہ پیلن کا کردار ادا کریں گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی وڈ ایکٹریس جولیان مور فلم گیم چینج میں نائب امریکی صدارت کی امیدوار سارہ پیلن کا کردار ادا کریں گی۔یہ فلم گیم چینج نامی کتاب پر بنائی جا رہی ہے جس میں2008 کے امریکی انتخابات کا حال بھی تحریر ہے ،ساتھ ہی اس میں سارہ پیلن کی زندگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا،فلم گیم چینج ایچ بی او بنا رہا ہے ، فلم کے ہدایتکار جے روش ہیں جو اس سے پہلے میٹ دی پیرنٹس بنا چکے ہیں۔ ایکٹریس جولیان مور کا اس کردار کے لیے انتخاب کی وجہ ،سارہ پیلن سے ان کی مشابہت رکھنا ہے۔فلم کی عکس بندی اگلے دو تین مہنیوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔