29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ایس ای میں سرگرمیاں محدود،100انڈیکس 12125پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد آج پھرسرگرمیاں محدود رہیں تاہم انڈیکس نے 12 ہزار ایک سو کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس دو پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ بارہ ہزار 125 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم10 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرزمیں ہواجس کی قیمت 24 پیسے اضافے کے ساتھ16 روپے سات پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس20 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار870 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتارچڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دوروز جاری رہ سکتا ہے۔