29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پہلے8ماہ کے دوران ترسیلات زر7ارب ڈالرکے قریبپہنچگئے
جنگ نیوز -
کراچی… رواں مالی سال کے پہلے8ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سات ارب ڈالر کے قریب جاپہنچیں۔مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا ایک ارب ڈالرزائد رقم بھیجی گئی۔ اس کے علاوہ صرف فروری 2011 میں گزشتہ سال کے مقابلے43 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور بیرون ملک پاکستانیوں نے تقریبا84 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ر قوم ملک منتقل کیں۔معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کی توقع ہے