29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بچوں کی کہانی پر ہالی وڈ ہارر فلم کی کل سے نمائش شروع ہوگی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… آپ نے بچپن میںRed Riding Hood کی کہانی تو ضرور سنی ہوگی۔ اب آپ اس کہانی کو سنیما میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے لیکن ایک مختلف انداز میں۔ ہالی وڈ ہدایت کارہ Catherine Hardwicke نے بچوں کی اس کہانی کو ہارر فلم کی شکل دی ہے۔ جواں سال اداکارہAmanda Seyfriedنے فلم میں ٹائٹل رول ادا کیا ہے۔ فلم میں امانڈا ایک غریب لکڑہارے کی بیٹی ہے جو ایسے شخص سے محبت کر بیٹھتی ہے جو بھیڑیے کا روپ دھار کر انسانوں کا شکار کرتا ہے۔ والدین کے منع کرنے کے باوجود وہ اس کی طرف مائل رہتی ہے اور اپنے اندر ناسمجھ آنے والی قوتوں کومحسوس کرتی ہے۔فلم ریڈ رائڈنگ ہڈ کل نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔