تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کی قیادت میں انقلاب کی ابتداء ہوچکی ہے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
سکھر…ملک میں جلدغریبوں کی حکمرانی قائم ہوگی ہمیں ذہنی وجسمانی طورپرتیاررہنے کی ضرورت ہے ،قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک میں انقلاب کی ابتداء ہوچکی ہے۔ان خیالات کااظہارایم کیوایم کے ارکان سیدشاکرعلی اورجاویدکاظمی نے سکھرکے غزنوی پارک میں متحدہ قومی موومنٹ سکھرزون کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جنرل ورکرزاجلاس سے اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی،رکن سراج راجپوت،حبیب بلیدی،محمدحسن اور عسکری جعفری ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ سکھرزون کے کارکنان کے اجلاس میں ایم کیوایم کے مختلف ونگزایلڈرزونگ،لبیرڈویژن،شعبہ خواتین،لیگل ایڈ، میڈیکل ایڈاوراے پی ایم ایس اوسمیت سکھراوراس کے گردونواں سے تعلق رکھنے والے سیکٹرزویونٹوں کے کارکنان نے بھرپورشرکت کی۔ قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سکھرزونل کمیٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے زونل کمیٹی کے انچارج واراکین کے ناموں کااعلان کیااورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے انہیں مبارکبادپیش کی۔رابطہ کمیٹی اوردیگرمقررین نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ سچ اورحق کانظریہ ہے جس کی بدولت آج ایم کیوایم ملک گیر عوامی قوت بن چکی ہے اورایم کیوایم کانظریہ ملک کے کونے کونے میں پھیل چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ایم کیوایم ملک گیرجماعت بن چکی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک میں انقلاب کی ابتداء ہوچکی ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کی نیندیں اڑچکی ہیں اورانشااللہ اب وہ وقت دورنہیں جب اس ملک میں98فیصدغریب و متوسطہ طبقے کے عوام کی حکمرانی قائم ہوگی۔ انہوں نے نومنتخب ذمہ داران کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اب ان پر بھاری ذمہ داری ہے لہٰذاوہ تحریک کے مشن و مقصدکوپھیلانے اور ترجیحی بنیادوں پرعوام کے مسائل کے حل کیلئے گھرگھرجاکرزیادہ سے زیادہ عوام سے ملاقات کریں اور تحریک کے نظریہ اورنظم وضبط پرعمل پیراہوکرتحریکی کاموں کوآگے بڑھائیں اورخودکوذہنی وجسمانی طورپرہمہ وقت تیاررکھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.