29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مہنگائی میں14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ،وفاقی ادارہ شماریات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی میں 14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نیوز بریفنگ کے دوران وفاقی سیکرٹری شماریات آصف باجوہ نے بتایاکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں رواں ما لی سال جولائی تا فروری18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ما لی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مونگ کی دال کی قیمت دگنی ہو گئی اس کے علاوہ ٹماٹر کی قیمت 76 فیصد ، گوشت 28 فیصد جبکہ چینی کی قیمتوں میں تقریبا 39 فیصدکا اضافہ دیکھا گیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی کے ابتدائی آٹھ ماہ میں بجلی کے نرخوں میں 23.3 فی صد اضافہ ہوا۔