تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی کے نرخ بڑھانا ہی پڑیں گے لیکن صرف 2فیصد بڑھائیں گے، نوید قمر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پانی اور بجلی کے انچاج وزیر سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخ تو بڑھانا ہی پڑیں گے تاہم یہ صرف دو فیصد بڑھائے جا رہے ہیں۔اسلام آبادمیں جیو نیو ز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کو بجلی کے نرخ بڑھانا ہوں گے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کے کہنے پریہ 6 فیصد بڑھیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ صرف2فیصد بڑھائیں گے ۔دوسری طرف آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شامل وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا ہے کہ بات صرف آئی ایم ایف تک محدود نہیں ، مذاکرات میں شامل عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندوں کا اصرار ہے کہ پاکستان پاور سیکٹر میں تمام سبسڈیز، لائن لاسز اور سرکلر ڈیٹ ختم کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.