29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لو ہے کی سلا خ سر میں گھسنے کے باوجو د خا تو ن محفو ظ
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں ایک خا تون حادثے کے دوران لو ہے کی سلا خ سر میں گھس جا نے کے با وجو د معجزاتی طور پر محفو ظ رہیں ۔اڑتالیس (48) سالہCheng Fenghua ایک تعمیرانی کارکن ہیں اور ایک عمارت میں جا ری تعمیر اتی کا م کے دوران چا ر میٹر لمبی لو ہے کی سلا خ تیسری منزل سے سیدھی ان کے اوپر گر ی اور سر کی ہڈی توڑ تی ہو اندر جا گھسی۔ تاہم معجز انہ طور پر ان کے دما غ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچااور ڈاکٹروں نے ایک طویل آ پریشن کے بعد ان کے سر سے اس سلاخ کو نکا ل دیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کی حا لت ابھی بھی نازک ہے تاہم ان کی جا ن کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے ۔