29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دیدار حسین شاہ کودوبارہ چیئرمین نیب مقرر کرنیکا حکومتی فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے کا دیدارحسین شاہ کودوبارہ چیئرمین نیب مقرر کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ جسٹس دیدار حسین شاہ کوسپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے جانے اور بعد ازاں ان کے چارج چھوڑنے کے بعد کیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے فیصلے کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا اورعوام سے اپیل کی کہ عوام جمعے کے روز کاروبار،دکانیں اور ٹروانسپورٹ بند رکھیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جسٹس محمد راجا فیاض اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کے خلاف اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار اورشہری شاہد اورکزئی کی آئینی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہو ئیچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردے کر انہیں چارج چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔