تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریونیو کلکٹرز کی کارکردگی مانیٹر کی جائے،وزیراعظم کی وزیرخزانہ کو ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ریونیو کلکٹرز کی کارکردگی مانیٹر کی جائے اورٹیکس وصولی کے ہدف کا حصول مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی اور انہیں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ ریونیو کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کلکٹرز کو ڈیڈ لائن دی جائے اور مہنگائی پر چیک رکھنیکیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملکی معیشت مضبوط بنانیکیلئے برآمدات بڑھائی جائیں ۔ وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو بتایاکہ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کا ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرلیاگیاہے جبکہ رواں مالی سال کی تکمیل سے پہلے مقررہ اہداف حاصل کرلیے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ بات چیت میں طے پانے والے امور پر بھی تفصیلی بریف کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.