تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عشروں سے قائم پاک چین تعلقات میں مضبوطی آرہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کئی عشروں پر مشتمل ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں مضبوطی آرہی ہے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں چین کے شُعان تارچ انویسٹمنٹ کمپنیلمیٹڈکے7رکنی وفدسے ملاقات کے دوران کہی۔سید قائم علی شاہ نے چینی وفد کو دعوت دی کہ وہ کینجھر جھیل میں جدید سیاحتی مرکز کے قیام کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،جس میں کول گیس، سولرانرجی اورونڈانرجی نمایاں ہے۔ چینی وفد کے سربراہ Firjun Hai کا کہنا تھا کہ ان کی فرم پاک چین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.