29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کیلئے ق لیگ اورپی پی پی میں رابطے
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور متحدہ اپوزیشن کے قیام کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جمعے کوشروع ہونے اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتا ہے ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ق نے حکومتی پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ اپوزیشن کے قیام پرغورشروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کیلئے یہ فارمولہ زیرغور ہے کہ اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کا اور ڈپٹی لیڈر مسلم لیگ ق کا ہوناچاہیے۔ ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر یا محسن لغاری ہوسکتے ہیں، حتمی فیصلہ چندروز میں سامنے آجائے گا۔