29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزارت پٹرولیم کی سوئی سدرن اور ناردرن کو ہاٹ لائن قائم کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت پٹرولیم نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ہاٹ لائن قائم کی جائے۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دونوں کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ ہاٹ لائن پر24گھنٹے عملہ،صارفین کے مسائل سننے کیلئے موجودہو جو گیس سپلائی، کم پریشر،میٹر کی خرابی اور غلط بلنگ کے بارے میں شکایات سنے۔ دونوں گیس کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہاٹ لائن ٹیلیفون نمبرز کو کمپنی کی ویب سائئٹس پر جاری کریں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی فراہم کریں۔