تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چار ملکی گیس پائپ لائن معاہدے کے مذاکرات 22مارچ سے ہوں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترکمانستان سے افغانستان پاکستان اور بھارت تک گیس کی فراہمی کیلئے گیس کی خریداری اور فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں ممالک کے مذاکرات22سے25مارچ تک اسلام آباد میں ہونگے۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے جیو نیوز کو بتایاکہ یہ چاروں ممالک کے گیس پائپ لائن منصوبے پربنائے گئے تکینکی ورکنگ گروپ کااجلاس ہو گا جو ترکمانستان سے خریدی جانے والی گیس کی قیمت پر بات چیت کرے گا تاکہ گیس کی خریدوفروخت کے معاھدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔اجلاس میں خریدی جانے والی گی گیس کے اجزائے ترکیبی پر بھی بات چیت ہو گی۔ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اوربھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت2016تک پاکستان کو یومیہ 1.3ارب مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کاا مکان ہے اس منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 7ارب60کروڑ ڈالر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.