تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت عبادکو کچلنے والے امریکی نہیں پکڑ سکتی تو فوج سے مدد لے،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے اگر پنجاب حکومت عبادالرحمان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکیوں کو نہیں پکڑ سکتی تو فوج اور عوام سے مدد طلب کرے۔سید منورحسن منصورہ لاہور میں مقتول عبادلرحمٰن اورفیضان کے رشتے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں چاہتی ہیں کہ معاملہ ٹھنڈا کرکے متاثرین کو معاہدے پر راضی کرلیا جائے۔ سید منورحسن نے کہا کہ جماعت اسلامی انصاف کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی۔مقتول عبادالرحمن کے بھائی سجادالرحمن نے کہا کہ ایک برادر اسلامی ملک سے فون آرہے ہیں جن میں پیسہ لے کر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی ہماری مدد سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ مقتول فیضان کی بیوہ زہرہ نے کہا کہ انہیں دیت یا قصاص نہیں چاہئے ، وہ چاہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزادی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.