29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:بچے کے اغواکے بعدقتل کے خلاف ورثاکا احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ساڑھے 6 سالہ بچے کے قتل کے خلاف لواحقین نے کئی گھنٹے تک جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گڑھی شاہو میں صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے گھر کے باہر میت رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی،بعد میں ایم این اے ملک پرویز اور ایم پی اے شہباز احمد کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں نامعلوم افراد نے ساڑھے 6 سالہ بچے کبیر کو اغواکے بعد قتل کر دیا تھا،ورثا اور اہلِ علاقہ لاش اٹھا کر گڑھی شاہو میں صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے اور میت چوک میں رکھ کر اور ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے16گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی ہے ،بعد میں علاقے کے ایم این اے ملک پرویز اور ایم پی اے شہباز احمدموقع پر پہنچ گئے،جنہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ72گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا،اس کے بعد مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔