29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قذافی حکومت جلدی ختم ہونے والی نہیں ، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کے نیشنل انٹیلی جنس ادارے نے لیبیا میں قذافی حکومت کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی حکومت ابھی بہت مضبوط ہے ۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائیریکٹر جیمز کیلپر کا کہنا تھا کہ قذافی کی وفادار فوجیں حکومت مخالف فورسز کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہیں، قذافی کی فوجوں کے پاس بہتر ہتھیار اور لاجسٹک وسائل بھی زیادہ ہیں ۔ جیمز کیلپر کا کہنا تھا کہ قذافی کی حکومت جلدی ختم ہونے والی نہیں ، وہ زیادہ دیر تک چلے گی۔