29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد: مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ،ایک شخص زخمی
جنگ نیوز -
حیدرآباد: مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ،ایک شخص زخمی
حیدرآباد…حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقوں حیدر چوک،گول بلڈنگ،حسین آباد اور قاسم آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔