29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین اورعمان کے لیے20 ارب ڈالر کاامدادی پیکج
جنگ نیوز -
بحرین اورعمان کے لیے20 ارب ڈالر کاامدادی پیکج
جدہ…خلیج تعاون کونسل نے بحرین اور سلطنت عمان کے لیے بیس ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔امدادی پیکج کا اعلان سعودی دارالحکومت ریاض میں جی سی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بتایا کہ بحرین اور عمان کو اپنا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کے لیے دس دس ارب ڈالر دیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دس سال کے اندر دی جانے والی اس امداد سے دونوں ملکوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ہاؤسنگ اور انفرااسٹرکچر بہتر بنا یا جا سکے گا۔ عرب ملکوں میں شورش کی حالیہ لہر کے دوران بحرین اور سلطنت عمان میں بھی حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔