29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا سے ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
لیبیا سے ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، اقوام متحدہ
نیویارک…اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری شورش کے باعث ڈھائی لاکھ سے زائد افراد قریبی ممالک کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے رابطہ افسر کا کہنا ہے وسط فروری سے لیبیا میں جاری بغاوت کے بعد اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مختلف ممالک کی طرف جاچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ37 ہزار4 سو سے زائد افراد تیونس، ایک لاکھ 7 ہزار 500 مصر ،5 ہزار چارسوالجزائر اور2 ہزار2 سو افراد نائیجر نقل مکانی کرچکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں لیبیا کے متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت مختلف اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کے تین علاقے انسانی امداد کی پہنچ سے دور ہیں۔