29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افریقی یونین نے لیبیا میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کو مسترد کردیا
جنگ نیوز -
افریقی یونین نے لیبیا میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کو مسترد کردیا
عدیس ابابا…افریقن یونین نے لیبیا میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افریقین یونین کے امن اور سیکیورٹی کے کمشنر Ramtane Lamamraنے کہا کہ لیبیا میں جاری شورش باعث تشویش ہے، جس کے باعث نہ صرف لیبیا بلکہ خطے کے امن اور سکیورٹی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقن یونین کی 15رکنی کونسل نے لیبیا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔