29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: آئرلینڈ کی ونڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جنگ نیوز -
موہالی…ورلڈ کپ کرکٹ کے 27ویں میچ میں آرئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت انہیں پچ سے بولرز کیلئے مدد ملنے کی امید ہے، اور آج کی ٹیم میں ٹرینٹ جونسٹن زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں جبکہ کرس گیل بھی مسلز میں مشکلات کی وجہ سے نہ کھیل سکیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چندر پال اور ڈیون اسمتھ اوپننگ کرینگے۔