29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کا حتف ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک ہدف کو انتہائی درست طور پر نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل ، ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف ٹو سیریز کے ابدالی میزائل کو ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز سے لیس کیا جاسکتا ہے ، اس میزائل کا آج کیا جانے والے تجربہ مکمل کامیاب رہا ،اس موقع پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں نے بھی میزائل کے ٹیسٹ فائر کا مشاہدہ کیا، ابدالی میزائل ایک سو اسی کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، صدر اور وزیراعظم نے میزائل کے اس کامیاب تجربے پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔