29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ
جنگ نیوز -
لاہور…سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کر دیا۔ تاہم آپریشن کے دوران ٹی ایم او سمیت کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کا مقصد لاہور کی سڑکوں کو ان کی اصل حالت میں لانا ہے۔ پہلے مرحلے میں آج اندرون شہر کی مارکیٹوں سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ حدود سے آگے بنی دکانیں توڑ دی گئیں۔ ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران علاقے کے ٹی ایم او اور رکن اسمبلی موجود ہوں گے لیکن ان میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ دکانداروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو اچھا قدم قرار دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہنی چاہئے۔