29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان :8.8شدت کا زلزلہ، عمارتوں میں آتشزدگی،سونامی وارننگ جاری
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں8.8 ریکٹراسکیل پر انے والے زلزلے سے عمارتیں ہل کررہ گئیں، فوری طورپر سونامی وارننگ جاری کردی گئیں۔ جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو سے382کلومیٹر دورزلزلے کا مرکزتھا،، شدیدزلزلے کے باعث عمارتیں ہل گئیں،عوام میں خوف ،لوگ عمارتوں سے باہرآگئے،،کئی عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اتھ رہے ہیں ۔میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق ٹوکیو کے ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر8.8ہے۔سونامی وارننگ جاری کردی گئی،جس سے سمندرکی لہریں 6 میٹر تک بلند ہونے کاخدشہ ہے۔ زلزلے کے بعد عمارتوں میں آگ لگ گئیاور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔