تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہورہا ہے

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت سے علیحدگی اور یونی فکیشن بلاک کی ن لیگ سے دوستی کے بعد آج پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اجلاس لوٹا کریسی کی گونج کے ساتھ انتہائی ہنگامہ خیز ہو گا۔پنجاب کی گرما گرم سیاست میں آج زیادہ گرمی آنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بعض ارکان اسمبلی نے مٹی اور پلاسٹک کے لوٹے خرید لئے ہیں۔ انہوں نے یہ لوٹے اسمبلی تک لے جانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے پنجاب اسمبلی کے سامنے لوٹے اٹھا کر مظاہرہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور یونی فکیشن بلاک نے اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے تاہم وہ غیر پارلیمانی انداز نہیں اپنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.