29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
راولپنڈی: برقع پوش مشکوک شخص گرفتار، نامعلوم مقام پر تفتیش
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راول پنڈی میں کینٹ کے علاقے میں سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے ایک برقع پوش مشکوک شخص کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مشکوک شخص کی گرفتاری صدرکے علاقے میں اس وقت عمل میں آئی جب ٹریفک وارڈن نے ایک برقع پوش شخص کو دیکھا جو ٹریفک پولس آفس کی طرف جارہا تھا ، وارڈن نے اسے مشکوک سمجھ کر پیچھا کیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ ایس پی ٹریفک پوٹھوہار ٹاؤن ، پرویزبندیال نے بتایا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ٹیکسی میں فرار ہوتے ہوئے اس برقع پوش کا تعاقب کیا اور اسی دوران سکیورٹی ادارے کے اہل کاروں نے اس مشکوک کو پکڑ لیا ، ایس پی کے مطابق پکڑے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔