29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ میں پین کیکس کی مدد سے تخلیق کیا گیادنیا کا سب سے بڑا ٹاور
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ کے ایک مشہو ٹی وی شوکے اسٹاف نے تیار پین کیکس کا سب سے بڑا ٹاور تخلیق کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔فوڈ شوکے اسٹاف نے 13گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد 253انڈوں،5کلوگرام آٹے اور15لیٹر دودھ کی مدد سے725پین کیکس تیار کیے جنہیں بعد ازاں32انچ اونچے ٹاور کی شکل میں جمع کردیا گیا۔انتہائی مہارت سے پین کیکس کو ٹاور کی شکل میں کھڑا کرنے کی اس کاوش کو دنیا کے سب سے بڑے پین کیک ٹاور کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔