تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وکی لیکس ملکی تاریخ میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکا

جنگ نیوز -
کراچی…صدر براک اوباما کے سابق صدارتی حریف اور ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر جان میک کین نے وکی لیکس کو امریکی تاریخ میں سیکیورٹی کی انتہائی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے واضح کردیا ہے کہ وہ مستقبل میں جولین اسانج کو حوالے کرنے میں مدد دینے پر کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اسانج کا معاملہ فی الحال سوئیڈن میں قانونی کارروائیوں سے جڑا ہے۔واشنگٹن میں آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ سے ملاقات کے بعد سینیئر امریکی سیاست دان سینیٹر جان میککین نے کہا کہ وکی لیکس کی وجہ سے بین الاقوامی سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے خفیہ دستاویزات چرانے کے اقدام کو تاریخ میں امریکی سیکیورٹی کی انتہائی نقصان دہ اور سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ سینیٹر میککین کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشویش ان متعلقہ افراد سے ہے جو عراق اور افغانستان جیسے مقامات پر انٹیلی جنس سروسز سے تعاون کررہے ہیں۔ خفیہ دستاویزات کی اشاعت کے بعد اب ان افراد کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے مستقبل میں جولین اسانج کو حوالے کرنے میں مدد کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اسانج کا معاملہ سوئیڈن میں قًانونی کارروائیوں سے جڑا ہے۔ وہ قبل از وقت کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.