29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے آئرلینڈ کو 276رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
موہالی …ورلڈ کپ کرکٹ 2011کے 27ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ڈیون اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈکو جیت کیلئے 276رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 50اوورز 275رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم موہالی میں آئرش کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹا س جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ڈیون اسمتھ اور چندرپال نے 89رنز کا اچھااوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ لیکن چندرپال (35)کے آؤٹ ہوجانے کے بعد براوو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سراوان نے 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد پولارڈ اسمتھ کا ساتھ دینے آئے اور جم کر آئرش بولروں کی پٹائی کی۔ انہوں نے 55گیندوں پر 8چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 94رنز اسکور کئے۔ اسمتھ 107رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کو کیریبین بلے باز آئرلینڈ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکااور یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 275رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے اوبرائن نے چار اور مونے کے دو وکٹیں حاصل کیں۔