تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: بنگلادیش کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ

جنگ نیوز -
چٹاگانگ…ورلڈ کپ کرکٹ2011کا 28واں میچ گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈاور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ شکیب الحسن نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ والی کارکردگی نہیں دہرانا چاہتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں محموداللہ کو محمد اشرافل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ اسٹراؤس کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے ، انہوں نے بتایا کہ انگلش ٹیم میں پرائر کوٹراؤٹ کی جگہ اوپنر کے طور پر کھلایا جائیگا۔ اسٹیورٹ براڈ کی جگہ اجمل شہزاد جبکہ پیٹرسن کی جگہ مورگن نے لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.